ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ’’ایک شام غزہ کے نام‘‘ کا انعقاد

May 05, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت’’ایک شام غزہ کے نام‘‘ نامی تقریب منعقد کی گئی جس میں ورکنگ لیڈیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر کوثر سلطانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بہنے والا خون بہت تکلیف دہ ہے، ہم غزہ کیلئے جو بھی کرسکتے ہیں، ہمیں کرنا چاہیے، اس موقع پر ڈاکٹر نایاب خالد، شاہدہ اکرام اور فرزانہ کوثر نے بھی خطاب کیا۔