سیاسی رہنما روبینہ اختر کی انتخابی مہم، گلی محلوں میں پوسٹرز تقسیم

May 05, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیاسی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام نے عوام کو سخت پریشان کر رکھا ہےاور اب سولر پینلز پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے، کاکڑ اور حنیف عباسی ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر اپنے اپنے پول خود ہی کھول رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے متی تل روڈ اور متی تل کی بستی میں اپنی الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، اس دوران سکول کے بچوں اور بڑوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور گلی محلوں میں ڈاکٹر روبینہ اختر کے پوسٹر تقسیم کیے گئے۔