نوجوان کا اقدام خودکشی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

May 05, 2024

ملتان ( سٹافرپورٹر ) تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نوجوان کااقدام خودکشی، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق ڈیرہ محمدی کےرہائشی نوشاد علی نے گھریلومعاملات سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کاخاتمہ کرنے کے لیے تیزاب پی لیا جسے حالت غیر ہونے پر اہلخانہ نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ نوجوان کی حالت تشویشناک ہے ،واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خودکشی کے متعلق تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔