یارکشائر میں میئرز کے الیکشن میں لیبر پارٹی کے تینوں امیدوار کامیاب

May 06, 2024

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) یارکشائر سے میئر شپ کے الیکشن میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا ساؤتھ یارکشائر سے لیبر پارٹی کے اولیور کوپارڈ دوبارہ میئر منتخب ہو گئے ۔اولیور کوپارڈ نے 51 فیصد کے تناسب سے 138,611 ووٹ حاصل کیے۔ ویسٹ یارکشائر سے لیبر پارٹی کی ٹریسی بریبن دوبارہ میئر منتخب ہو گئیں ٹریسی بریبن نے 275,430 ووٹ حاصل کیے یارک اور نارتھ یارکشائر سے لیبر پارٹی کے ڈیوڈ سکیتھ 66,761 لےکر پہلے میئر کے طور پر منتخب ہوئے ۔