ایم کیو ایم برطانیہ پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے، شبیر احمد قائمخانی

May 06, 2024

بلیک برن (پ ر ) ایم کیو ایم پاکستان کی الیکشن میں کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے برطانیہ کے شہر بلیک برن کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکا سے خطاب میں کیا۔تقریب میں ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر الطاف شاہد، سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود ،نائب صدور خواجہ یونس ، زبیدہ خانم ، لندن کے صدر راحیل مسرور، بلیک برن کےصدر اور تقریب کے میزبان سلامت حسین بھٹی ، سینئر نائب صد عبدالعزیز ساونت ، غلام نبی عامر اور دیگر نے بھی اظہار خیالات کیا ۔شبیر احمد قائم خانی نے مزید کہا کہ حالیہ الیکشن کے نتیجے میں 22 قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی 37 سیٹیں حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ نہ صرف پاکستان بلکہ پارٹی کا بھی کا مضبوط قلعہ ہے اور کراچی کو امن کا شہر بنانے میں یو کے،کے تنظیمی ساتھیوں کا بڑا کردار ہے الطاف شاہد نے کہا کہ اپنی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔مرزا فیصل محمود نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن میں ون پوائنٹ ایجنڈے پر حصہ لیا تھا اور وہ یہ تھا کہ ایم کیو ایم یہ چاہتی ہے کہ تین آئینی ترامیم کی جائیں جس کے ذریعہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرتے ہوئے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیئے جائیں تاکہ تمام بنیادی مسائل فل فور حل ہو سکیں اور بلدیاتی الیکشن کو بھی جنرل الیکشن کے ساتھ جوڑ دیا جائے ۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے مرکزی سینئر رہنما اور ممبر قومی ا سمبلی نے مصطفیٰ کمال نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ممبر احسن اقبال سے اس بل کے حوالے سے مسودہ پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔تقریب کے میزبان سلامت بھٹی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں خواجہ یونس ، زبیدہ خانم ، راحیل مسرور ، عبدالعزیز ساونت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں ، مقبوضہ کشمیربانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔