مشکل وقت میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں، حسنی عبدالواحد

May 06, 2024

میڈرڈ(جواد چیمہ) سماجی شخصیت اور انسانی حقوق کے عَلم بردار سید ذوالقرنین شاہ نے میڈرڈ میں فلطسین کے سفیر حسنی عبدالواحد سے سفارت خانہ فلسطین میڈرڈ میں ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن میڈرڈ کے صدر ضیا سعید بھی موجود تھے۔ سید ذوالقرنین شاہ نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اسپین اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہرطرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔ سید ذوالقرنین شاہ نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔ ملاقات کے دوران سید ذوالقرنین شاہ نے اسم ’’محمد‘‘ﷺ کی شیلڈ ،پاکستانی جھنڈا تحفہ میں دیا اور پاکستانی جھنڈے کا بیج لگایا جس پرفلسطین کے سفیر نے خوشی کا اظہار کیا۔حسنی عبدالواحد نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ایک قوم ہیں اور پاکستانی ہمارے بھائی ہیں جو ہر مشکل میں ہمارے ساتھ کھڑےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کسی مشکل کا شکار ہوتا ہے تو ہر فلسطینی اس مشکل پر رنجیدہ ہوتا ہے اور اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، انہوں حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے فلسطین کے طالب علموں کو اسکالر شپ دیئے۔انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ 95فیصد غزہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیاہے،ہسپتال تباہ کردیئے گئے، 34ہسپتالوں میں سے اب صرف تین ہسپتال کام کررہے ہیں اور وہ بھی صرف ایمرجنسی کے لئے،انہوں نے کہا کہ پانی نہیں ہے ،بجلی بند ہے ،زندگی رکی ہوئی ہے، کوئی وہاں رہے بھی تو کیسے رہے۔ سفیر فلسطین نے سید ذوالقرنین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بارسلونا میں فلسطینی کمیونٹی کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد آپ کی اپنے فلسطینی بھائیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے لئے کوئی بھی پروگرام ہو،احتجاج ہو کوئی ریلی ہو سید ذوالقرنین شاہ سب سے آگے ہوتے ہیں۔
KK
samurai تلوار کے حملے کے بعد جان بچانے پر این ایچ ایس کا شکریہ
لندن (پی اے) Hainault میں samurai تلوار کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے 35سالہ آئی ٹی انجینئر ہنری ڈی لوس ریوز پولانیانے گزشتہ روز نارتھ ایسٹ لندن میں حملے کی وجہ سے جس کے ہاتھ پر گہرا زخم لگا تھا، جان بچانے پر این ایچ ایس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ہسپتال کے بستر سے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ابھی اس کو زندگی کا ایک لمبا سفر طے کرنا ہے، اس حملے میں ایک14سالہ لڑکا ہلاک اور 2پولیس افسر بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ زخمی پولانیاکی بہن جیسیکا نے پولانیا کو اپنی فیملی کا دفاع کرنے اور فیملی کو گزند پہنچنے سے بچانے پر ہیرو قرار دیا ہے۔ انسٹاگرام کی پوسٹ پر اپنی کہانی میں پولانیا نے لکھا ہے کہ اس حملے میں اس سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، میں اپنی زندگی بچانے پر تمام نرسوں، پیرا میڈکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں صحتیاب ہو رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ صورت حال جلد ختم ہوجائے گی۔ اس نے پولیس کو ان کی جانیں بچانے کیلئے اپنی جانیں داؤ پر لگانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس سے قبل اس کی بہن نے کہا تھا کہ پولانیاکے ہاتھ کے زخم بھرنے اور اس کی صحتیابی میں بہت وقت لگے گا۔اس نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہایسا بھی ہوسکتا ہے۔ ہنری ڈی لوس ریوز پولانیاکا تعلق کولمبیا سے ہے لیکن گزشتہ کئی سال سے برطانیہ میں رہائش پزیر ہے۔ 36 سالہ حملہ آور مونزو اسپینش برازیلین شہری ہے اور نیوہیم میں رہتا ہے، اسے گزشتہ روز ڈینیل کو قتل کرنے کے الزام میں عدالت میں پیش کیا گیا، اسےاقدام قتل کی 2 دفعات، شدید جسمانی آزار پہنچانے کی 2 دفعات، جارحانہ چوری اور تیز دھار شے اپنے پاس رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ پولیس کو منگل کو ایک کار کے ایک مکان سے ٹکرانے کے بعد لوگوں پر خنجر سے حملہ کرنے کے واقعے پر طلب کیا گیا تھا۔ پولانیاپر ایک قریبی گھر میں حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس کے بعد ڈینیئل پر حملہ کیا گیا، جس نے ہسپتال جا کر دم توڑ دیا۔ وقوعہ پر آنے والے جو افسران زخمی ہوئے، ان میں ایک کے بازو پر شدید زخم آئے ہیں جبکہ دوسرے کے ہاتھ پر شدید زخم لگے ہیں۔