گندم اسکینڈل، انکوائری کمیٹی کا اجلاس اتوار کو بھی ہوا

May 06, 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کی سربراہی میں گندم کی درآمد کے ایشو پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کا اتوار کے روز بھی اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے گندم کی درآمد کے ڈیٹا اور دیگر دستاویزات کی ویری فیکیشن پر کام کیا۔ کمیٹی نے کسی بھی شخصیت کو انٹرویو کیلئے نہیں بلایا۔ کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ کمیٹی نے وزیراعظم سے بھی کوئی ملاقات نہیں کی۔ کمیٹی اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد وزیراعظم کو پیش کرے گی۔