100 لفظوں کی کہانی

May 06, 2024

’’کیا آپ میرا گردہ خریدنا پسند کریں گے؟‘‘

اس نوجوان کا سوال سن کر میں چونک گیا۔

میں ایک پرائیویٹ اسپتال کا مالک ہوں۔

گردے کی خرید و فروخت ممنوع ہے،

لیکن چھپ چھپا کر یہ کام چلتا ہے۔

’’گردہ کتنے کا بیچو گے؟‘‘ میں نے دریافت کیا۔

’’ایک لاکھ کا۔‘‘ نوجوان نے قیمت بتائی۔

میں نے سودا فورا منظور کر لیا۔

پھر تجسس سے مجبور ہو کر پوچھا،

’’ان پیسوں کا کیا کرو گے؟

نیا آئی فون خریدو گے؟

کہیں گھومنے جائو گے؟

یا اپنی بیوی کو شاپنگ کروائو گے؟‘‘

نوجوان نے سپاٹ لہجے میں کہا،

’’بجلی کا بل بھروں گا۔‘‘