پولیس کارروائیوں میں مختلف جرائم میں ملوث ایک درجن سے زائد افراد گرفتار

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) مختلف جرائم میں ملوث ایک درجن سے زاید افراد گرفتار، اسلحہ ،بھاری مقدار میں منشیات اور آتش بازی کا سامان برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، پولیس سیتل ماڑی نے شاہد ، نواب اور سرفراز کو گرفتار کر کے 45 لیٹر شراب برآمد کر لی ، صدر پولیس نے سجاد سے رائفل برآمد کر لی ، پولیس جلیل آباد نے عابد سے10 لیٹر شراب جب کہ شاہ شمس پولیس نے شاہد سے 15 لیٹر شراب اور دانش سے 1200 گرام چرس برآمد کر لی ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ، پولیس تھانہ نیو ملتان نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے3 دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے، پولیس کے مطابق دوران گشت گلشن مارکیٹ سے طیب،شاہد اور اسلم کو گرفتار کیا جو اپنی