جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 91افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوکا جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن، ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 91افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،مختلف پولیس سٹیشنزمیں 65 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا،بجلی چوروں کو 59 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 5 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا، بہاولپور سرکل سرویلینس ٹیم نے عباسیہ سب ڈویژن کے علاقہ میں ایک کمرشل پلازہ میں ٹیرف چوری سمیت ایک میٹر ڈیڈ سٹاپ کر کے بجلی چوری پکڑی، ملتان سرکل میں 9بجلی چوروں کو 891372روپے جرمانہ عائد کیا گیااور 9مقدمات کااندراج ہوا، جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 3 کروڑ روپے سے زائد رننگ اور بقایاجات وصول کیے،جنوبی پنجاب میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن کیاگیا،سکندر آباد، علی پور سادات اور جلال پور پیر والہ سب ڈویژنوں کی ٹیموں نے 20 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 8 زرعی صارفین کی بجلی منقطع کر دی،حاصل پور اور احمد پور شرقیہ ڈویژن کی ٹیموں نے 4 زرعی صارفین کے ٹرانسفارمرز واجبات کی عدم ادائیگی پر اتار لیے،بہاولپور سرکل کے علاقوں میں 18 لاکھ 80 ہزار روپے واجبات ادا نہ کرنے پر 5 ٹیوب ویلوں کی بجلی سپلائی منقطع کی گئی،منقطع کیے گئے تمام ٹیوب ویلزکے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اتار لئے گئے۔