زراعت کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے،نوید عصمت کاہلوں

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے،دیہی آبادی کے 65 فیصد افراد کا روزگار زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے،صوبےمیں زراعت کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس کیلئے فیاضانہ وسائل استعمال کئے جائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ’’ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام ‘‘ کے تحت صوبہ میں جدید زراعت کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت قلیل، درمیانی اور طویل المدتی منصو بے متعارف کروائے گئے ہیں جس سے فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ