نشتر ہسپتال، غیر معیاری تعمیراتی سامان کا استعمال، پی ایم اے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

May 06, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں جاری تزئین و آرائش کے کام میں غیر معیاری تعمیراتی سامان استعمال ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اس حوالے سے گزشتہ روز پی ایم اے ملتان کے وفد نے صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی سربراہی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے ملاقات کی، اس دوران ایکسیئن بلڈنگ حیدر علی بھی موجود تھے، پی ایم اے وفد نے مطالبہ کیا کہ وارڈ نمبر 4 کے ساتھ موجود ڈاکٹروں کیلئے مختص پارکنگ کے کچے ناہموار راستے پر ٹف ٹائلز لگوائی جائیں جس پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر ٹف ٹائلز لگوانے کے احکامات جاری کر دیے۔