چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلز اور موبائل فونز سے محروم

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلز اور موبائل فونز سے محروم، تفصیلات کے مطابق تھانہ دولت گیٹ کے علاقے سے چوروں نے فرحان جب کہ حرم گیٹ سے کامران کی موٹر سائیکل چوری کر لی، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ سے چوروں نے خاور کا موبائل فون چوری کر لیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے چوروں نے شعیب جب کہ صدر کے علاقہ سے شہزاد کا موبائل فون چوری کر لیا، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے چوروں نے مجید کی موٹر سائیکل ، مظفر آباد کے علاقہ سے بہادر کا قیمتی موبائل فون جبکہ کینٹ کے علاقہ سے چوروں نے قمر زمان کا موبائل فون چوری کر لیا۔