ایم این ایس یونیورسٹی اور نیسلے پاکستان کے مابین ماحولیاتی استحکام کےمنصوبے پر دستخط

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اورنیسلے پاکستان لمیٹڈ کے مابین پانی کی تخلیق نو اور ماحولیاتی استحکام کے مشترکہ منصوبے پر دستخط، منصوبہ زرعی یونیورسٹی ملتان کے ریسرچ فارم جلال پور پیر والا میں آم کے باغات پر لگایا جائے گاہوگا جسکا افتتاح وائسچانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور نیسلے لمیٹڈ سےریسورس منیجر اسد سعدی نے کیا جب کہ اس موقع پر ابراہیم حمید محبوب الہٰی اللہ بخش اور دیگر نمائندے موجود تھے، افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر نے کہا کہ جلال پور پیر والا کے مقامی لوگوں کے لیے ایک ڈیمو پروجیکٹ ہوگا جہاں وہ آ کر مختلف آبپاشی کے نظام کے تحت قائم آم کے باغات کا مشاہدہ کر سکیں گے۔