دوسری سالانہ آل پارٹیز صوبہ سرائیکستان کانفرنس 2 جون کوہو گی

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپوٹر)سرائیکستان قومی کونسل کے زیر اہتمام دوسری سالانہ آل پارٹیز صوبہ سرائیکستان کانفرنس 2 جون بروز اتوار کوہو گی ، یہ فیصلہ کانفرنس کی مرکزی باڈی کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت سرائیکی رہنما ظہور دھریجہ نے کی، اجلاس میں مظہر جاوید سیال، عامر شہزاد صدیقی، پروفیسر پرویز قادر خان، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، عابد سیال، شریف خان لاشاری ، تاج ملتانی، صفدر لاشاری اورمنور خورشید سمیت دیگر افراد نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ’’صوبہ سرائیکستان کے قیام میں تاخیر کیوں ؟ ‘‘کے عنوان سے دوسری سالانہ آل پارٹیز صوبہ سرائیکستان کانفرنس 2 جون کو ہو گی جس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کیے جا رہے ہیںاور ارکان اسمبلی کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا جب کہ وسیب کے شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کو خصوصی شرکت کی استدعا کی جائے گی۔