ویڈا بسیں چند برسوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کے لیے عذاب بن گئیں

May 06, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ویڈا بس سروس شہریوں کے لیے عذاب بن گئی،چند برسوںمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری خطرناک دھواں جھیلنے پر مجبور، گاڑیاں کھٹارہ ہو گئیں، ایک سروے کے دوران شہریوں نے بتا یا کہ ویڈا بسیں اب کھٹارہ ہو چکی ہیں اور اب گنجائش سے زیادہ سواریاں سوار کر لی جاتی ہیں جس سے مریض اور بزرگ و خواتین شہری بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بس میں اوولوڈنگ کے باعث نشہ کے عادی افراد اور جیب کترے اپنا کام دکھاتے رہتے ہیں اور مسافر وں کی جیبیں خالی کر جاتے ہیں جب کہ اچانک بریک لگانے سے بھی شہری دھکم پیل کا شکار ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاپرواہی اور بسوں کی مینٹی نینسنہ رکھنے کی وجہ سے شہر کی شاہراہوں پر دھواں چھوڑتی نظر آرہی ہیں، شہریوں نےوزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر ٹرانسپورٹ،کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر ملتان سیکرٹری آر ٹی اے سے مطالبہ کیا کہ ویڈا بسوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے،یہ قوم کا اثاثہ ہیں، ان کی مناسب دیکھ بھال اور درج بالا مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔