کونسلر ز اتحاد کا اجلاس، فوری بلدیاتی الیکشن کروانے کا مطالبہ

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) کونسلر ز اتحاد ضلع ملتان کا اہم اجلاس میاں حفیظ احمد جوئیہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہوا جس کی صدارت حاجی محمد یوسف صدر کونسلر اتحاد ضلع ملتان نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ حکومت پنجاب فوری بلدیاتی الیکشن کروائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں،بلدیات ختم کرنے سے یو سی لیول پر رشوت کا بازار گرم ہوگا، اجلاس میں ڈاکٹر اکرم شاد، سید اشتیاق بخاری، غلام علی جمالی، احسان علی قریشی، میاں حفیظ احمد جوئیہ، محمد علی قریشی، محمد امین بابر، حافظ نذرروانی اور حافظ محمد ظفر قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔