ناقص کھانوں کی تیاری، معروف ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملاوٹ مافیاکے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، معروف برانڈز کے ریسٹورنٹس، میٹ شاپس اور بیکریوں کی انسپکشن، 170 کلو مضر صحت گوشت، 15 کلو غیر معیاری اجزاتلف، میٹ شاپمالکان کیخلاف مقدمہ درج، ناقص کھانوں کی تیاری پر معروف ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد، تفصیلات کے مطابق کچن ایریا میں ایکسپائرڈ اجزاکی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات پر گلگشت کالونی میں معروف ریسٹورنٹ کو 5 لاکھ روپے،کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار، ایکسپائرڈ بیکری آئٹمز کی موجودگی پر گلشن مارکیٹ میں معروف ریسٹورنٹ کو 3 لاکھ روپے ، بدبودار اور باسی گوشت برآمد ہونے پر بستی خیر پور شجاع آباد میں میٹ شاپ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا،کارروائی کے دوران سیکڑوں کلو گرام غیر معیاری گوشت تلف کردیا گیا،اس کے علاوہ بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ، ممنوعہ چائنہ نمک کے استعمال پر 2 بیکریز کو 55 ہزار روپے کے جرمانے کیےگئے۔