ناقص کارکردگی پر قائم مقام ایس ڈی او رحیم آبادسب ڈویژن معطل

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل شہزاد حبیب گِل نے ہائی لاس فیڈرز پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قائم مقام ایس ڈی او رحیم آباد سب ڈویژن صادق آباد منور احمد کو معطل کردیا ہے، ان کو فوری طورپر رحیم یار خان سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،قائم مقام ایس ڈی او کے خلاف محکمانہ کارروائی ایکسیئن صادق آباد ڈویژن کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔