گیسٹرو وبائی مرض کی شکل اختیار کر گیا

May 06, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) کھانے پینے میں بے اعتدالی اور موسم میں تبدیلی کے باعث گیسٹرو وبائی مرض کی صورتحال اختیار کر گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ملتان کی مین ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 54 مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا،اسی طرح چلڈرن کمپلیکس، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹاؤن ہسپتالوں میں بھی گیسٹرو میں مبتلا 86 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔