سوئی گیس ٹاسک فورس کا گیس چوروں کے خلاف ایکشن، کنیکشن منقطع کر دیے

May 06, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری، مزید 12گیس چوروں کے خلاف ایکشن، کنکشن منقطع،ایک صارف امین ہسپتال بوریوالا میں گھریلو میٹر جنریٹر اور ہسپتال کی مشینری پر استعمال کرتا پایا گیا جس پر ٹاسک فورس کی ٹیم نے اسکا میٹر منقطع کردیا،بوریوالا میں ہی پانچ صارفین کے کنکشن غیر قانونی طور پر دور لگے ہونے کی بنا پر منقطع کر دیے گئے،ملتان شہر عالم پور میں آپریشن انچارج کی ہدایت پر کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف پورے علاقہ کا آپریشن کلین اپ کیا گیا ۔