آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کا اجلاس

May 06, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری منعقدہ ہوا، اجلاس میں چیئرمین ملتان زون حا جی بشیر پہلوان، سینئر نائب صدر حاجی عبدالطیف انصاری، محمد یونس انصاری، نذیر حسینانصاری، ثناء اللہ انصاری، فرحان شانی انصاری اور چوہدری عبدالغفور سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر خالق قندیل انصاری نے کہا کہ پاور لومز انڈسٹری تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہی ہے،اگر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پاور لومز انڈسٹری کی بحالی کے لیے اقدامات نہ کیے تو آئندہ بجٹ تک کروڑوں لوگ بے روز گاری کی دلدل میں پھنس جائیں گے۔