اکتوبر 2023 تا فروری 2024 درآمد ہوئی گندم کی انکوائری نہیں کی جا رہی

May 06, 2024

—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف کے حکم پر فروری کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اکتوبر 2023ء سے فروری 2024ء تک درآمد ہونے والی گندم کی انکوائری نہیں کی جا رہی۔

اس حوالے سے وزیرِفوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے تصدیق کی ہے کہ فروری 2024ء کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

وزیرفوڈ سیکیورٹی رانا تنویر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی درآمد پر انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید بات کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گندم انکوائری کمیٹی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل پر آج نواز شریف نے بھی طلب کر رکھا ہے۔