امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب

May 06, 2024


اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ امریکی سفیر سے آئین کی بالا دستی اور رول آف لاء ملٹری کورٹس، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی رہنماؤں کے کیسز پر گفتگو ہوئی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ امریکی سفیر سے براہ راست بات کی کہ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ لندن پلان کے تحت بانی پی ٹی آئی کو ہٹایا گیا، امریکی سفیر یا کسی غیر ملکی کے سامنے اپنے تحفظات نہیں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ذریعے امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کا کہا گیا تھا، ہم نے اس ملاقات کیلئے آج وقت دیا، امریکی سفیر اور پولیٹیکل آفیسر ملاقات میں موجود تھے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے بارہا کہا کہ یہ پاکستان کے اندرونی مسائل ہیں، ہم نے کہا ملک میں رول آف لاء ہونا چاہیے جس سے سرمایہ کاری آئے گی، سائفر معاملہ عدالت میں ہے اس کو بار بار دہرانا مناسب نہیں۔