آج جو فیصلہ ججز کا آیا ہے اس سے عوام مطمئن نظر آئے، کنول شوذب

May 06, 2024

کنول شوذب: فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوذب کا کہنا ہے کہ آج جو فیصلہ ججز کا آیا ہے اس سے عوام مطمئن نظر آئے، سپریم کورٹ کے باہر موجود عوام آج کے فیصلے پر خوش نظر آئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوذب نے کہا کہ آج کے فیصلے سے یہ بات ظاہر ہوگئی کہ عوام کا حق ان کو واپس ملے گا، دھاندلی کے حوالے سے ہمارے خدشات ابھی بھی ہیں۔

کنول شوذب نے کہا کہ آج کے فیصلے سے مطمئن ضرور ہیں لیکن دھاندلی کے خدشات ختم نہیں ہوئے، تین ججز نے آج بڑے ٹھوس اور عوام کے حق میں سوال اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے وکیل الیکشن کمیشن کو کہا آپ عوامی مینڈیٹ کے کسٹوڈین ہیں۔