شجاع آباد اور جلالپور کے پٹواریوں نے بھی قلم چھوڑ ہڑتال کردی

May 07, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحصیل شجاع آباد اور جلال پور کے پٹواریوں نے بھی ملتان سٹی اور صدر کے پٹواریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اینٹی کرپشن کے رویے اور پٹواری منیر حسین و دیگر کے خلاف ناجائز مقدمات اور رشوت خوری کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے،انجمن پٹوار یان کے ڈویژنل صدر رائے عارف سٹی صدر چوہدری الیاس ، راؤ ندیم حماد حسین اسلم بوہنہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اگر چاہیں تو 5منٹ میں یا مسئلہ حل کر سکتے ہیں مگر ان کی عدم دلچسپی کے باعث کشیدگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، اگر ایک ہفتے کے دوران پٹواریوں کے خلاف مقدمات ختم نہ کئے گئے تو یہ ہڑتال آئندہ ہفتے سے ڈویژن بھر میں شروع کر دی جائے گی، جن پٹواریوں کےکے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں وہ بے گناہ ہے اینٹی کرپشن منتھلی لینے کے لئے تنگ کرتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہڑتال گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہے جس سے حکومت کو ریوینو کی مد میں روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔