مفتی عثمان پسروری اورفاروق پسروری کی والدہ کا چہلم

May 07, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی ہدایت اللہ پسروری مرحوم کی اہلیہ ، مدرسہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آبادکے مہتمم ضلعی امن کمیٹی کے ممبر مفتی محمد عثمان پسروری اور محمد فاروق پسروری کی والدہ کے چہلم کی تقریب ہوئی ،جس میں علماءومشائخ کرام ،سیاسی وسماجی شخصیات کی کچیر تعداد میں شرکت کی صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری نے کہا کہ اسلام سے بڑھ کر عزت دینے والا کوئی مذہب نہیں، جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی،علامہ ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری نے بھی خطاب کیا ۔