ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن ، مزید 10گیس چور پکڑ ے گئے

May 07, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے اور مزید 10 گیس چور پکڑ ے گئے جن کے میٹر اتار کر کنکشن منقطع کردیئے گئے ۔ ایک صارف میٹر الٹا لگا کر گیس چوری میں ملوث پایا گیا ، ایک صارف میٹر میں سوراخ کرکے میٹر ٹیمپرنگ میں ملوث پایا گیا ،2 صارفین نان بلنگ پر تھے جبکہ 6 صارفین ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے مگر محکمہ انکی صرف ایکسٹینشن اتروائی میٹر منقطع نہیں کئے ۔ اس کے علا وہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے ہ کمرشل استعمال پر کئے گئے جرمانے کی مد میں50ہزار روپے کی ریکوری بھی کر لی ۔