4 پولیس ملازمین بحال،ایک کی اپیل مسترد

May 07, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او صادق علی کی جانب سے پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کے لیے اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ 7پولیس ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی سی پی او ملتان نے 4ملازمین کو ڈسمس سے بحال کردیا ، ایک ملازم کو ریورشن سے بحال کردیا، ایک ملازم کی انکوائری فائل کی اور ایک ملازم کی اپیل مسترد کردی۔