ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا پولیس لائنز کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

May 07, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان نے پولیس لائنز ملتان کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس لائنز میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ،سی پی او صادق علی نے بریفنگ دی، انہوں نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس پٹرولنگ کے مانیٹرنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔