کارکردگی بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے، ترجمان کے الیکٹرک

May 07, 2024

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کارکردگی بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 2030ء تک قابل تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد کرنے کا وژن ہے، 2030ء تک صارفین کی تعداد میں 30 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان اور سندھ حکومتوں نے شمسی منصوبوں کے لیے زمین مختص کر کے تعاون کیا، دھابیجی میں 220 میگاواٹ کا ہائبرڈ منصوبہ بھی بڈنگ پروگرام کا حصہ ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ طلب 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے پر قابل تجدید ذرائع سے بجلی بنائی جائے گی۔