بلوچستان میں ایک اور خاتون افسر بطور ڈپٹی کمشنر تعینات

May 07, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بلوچستان میں ایک اور خاتون افسر کو بطور ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا۔

بلوچستان سول سروس کی حمیرا بلوچ کو ڈپٹی کمشنر لسبیلہ تعینات کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب صدف بتول اسدی اس وقت ڈپٹی کمشنر نصیرآباد فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان سول سروس کی روحانہ گل کاکڑ ڈی سی حب اور عائشہ زہری ڈی سی آواران تعینات ہیں۔