توشہ خانہ گاڑی ریفرنس: احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی

May 07, 2024

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر کارروائی روک دی۔

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے صدر مملکت کے خلاف کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی۔

فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے جبکہ وہ صدر ہیں، اُن کے خلاف کیس آگے نہیں چل سکتا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کارروائی روکنے کی درخوات منظور کرلی۔