اختلاف کو دشمنی سے نہیں دلیل سے حل کرنا ہے، احسن اقبال

May 07, 2024

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اختلاف کو دشمنی سے نہیں دلیل اور مکالمے سے حل کرنا ہے۔ میرے جسم میں موجود گولی یاد دلاتی ہے کہ معاشرے سے نفرت ختم کرنی ہے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں جھوٹ اور سچ علیحدہ کرنا ہوگا، ضروری ہے کہ سب مل کر نفرت کو رد کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اختلاف کو دشمنی سے نہیں، دلیل اور مکالمے سے حل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن، تعلیم اور ترقی پر ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں، ملک کو عظیم مملکت بنانے کا یہی راستہ ہے۔