لاہور: مذاکرات کامیاب، نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال واپس لے لی

May 07, 2024

نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ ہمارے بیشتر مطالبات مان لیے گئے ہیں،کل تندور بند نہیں کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 1700 روپے میں ملے گا۔ ہم روٹی 16 روپے میں فروخت کریں گے۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ نان کی قیمت پر بات چیت کچھ روز بعد دوبارہ ہوگی، آٹا سستا ہوگا تو بعد میں بھی روٹی سستی فروخت کرتے رہیں گے۔