نشتر ہسپتال ٹو کے مختلف شعبے فعال نہ ہو سکے

May 08, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ٹو کے مختلف شعبےفعال نہ ہو سکے، کئی شعبوںمیں ڈاکٹروں اور آلات و مشینری کی کمی سمیت ڈاکٹروں کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے پی ایم اے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی سربراہی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے ملاقات کی ،انہیں بتایا گیا کہ نشتر 2 میں شعبہ نیفرالوجی، یورالوجی ، کارڈیالوجی ، گیسٹروانٹرالوجی اور ڈینٹل فعال نہیں کئے جا سکے جبکہ ایس این ای میں ان شعبوں کے لئے ڈاکٹروں کی اسامیاں بنا کر دوبارہ بھیجی جائیں جبکہ پہلے سے فعال شعبہ جات آرتھوپیڈک نیورو سرجری اور دیگر میں آلات و مشینری کی شدید کمی کے ساتھ ساتھ انیستھیزیا ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جبکہ ہسپتال کی پی ایم ڈی سی سے الحاق ،ڈاکٹرز کا تجربہ کا سرٹیفکیٹ ،نشتر اکیڈمک کونسل میں شمولیت سمیت دیگر مسائل سے بھی وائس چانسلر کو آگاہ کیا گیا جس پر وی سی نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر کے فوری حل کروایا جائے گا۔