ہائیکورٹ: 3 سال سے مغویہ کی عدم بازیابی پرڈی پی او بھکر طلب

May 08, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے ڈی پی او بھکر کو 15 مئی کو عدالت عالیہ میں طلب کر لیا ہے ۔ عدالت عالیہ نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ 15 مئی کو عدالت عالیہ میں پیش ہو کر اس امر پر وضاحت دیں کہ کس وجہ 3 سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود درخواست گذار حبیب اللہکی مغوی بیٹی کو اب تک برامد نہیں کرایا جا سکا ۔ دریں اثنا فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ ملتان اور ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 9 مئی کو عدالت عالیہ میں پیش ہوں ۔ عدالت عالیہ نے ان سے اس امر پر وضاحت طلب کی ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنے والی خاتون علیشبہ بی بی کو کیوں ہراساں کر رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ غازی خان کو آج عدالت عالیہ میں طلب کر لیا ہے ۔ عدالت عالیہ نے ان سے اس امر پر وضاحت طلب کی ہے کہ کس وجہ سےایجوکیٹرز کی بھرتی میںمیرٹ لسٹ پر ٹاپ پوزیشن پر انے والےتونسہ شریف کے محمد اقبالدرخواست گزار کو تقرر نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔