ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے

May 08, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں آئس فیکٹریز، بیوریجز یونٹس، ملک شاپس، میٹ شاپس اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی اس دوران بھاری جرمانے کئے گئے جبکہ 50 کلو مضر صحت گوشت، 83 لٹر غیر معیاری ڈرنکس تلف کردی گئیں۔ملتان میں 4 ائس فیکٹریوں کو ناقص برف تیار کرنے پر ایک لاکھ 5 ہزار روپے ، چوک نواں شہر، جام پور اور ماشاءاللہ چوک ملتان میں ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے پر 3 ڈرنکس کارنرز کو مجموعی طور پر 30 ہزار روپے ، نگانہ چوک میں لوڈر رکشہ سے 50 کلو بیمار مرغیاں برآمد کرکے تلف کر دی گئیں۔ مالکان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، کچا کوٹ روڈ میلسی میں ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے پر 10 ہزار، جہانیاں اور میاں چنوں میں بیوریجز پلانٹس ک فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، سوڈا واٹر کی بوتلوں پر جعلی لیبلنگ کرنے پر 12، 12 ہزار روپے اور ڈبل پھاٹک لودھراں پر تیار پروڈکٹس پر کوئی لیبلنگ نہ کرنے، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سوڈا واٹر پلانٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔