نشتر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم

May 08, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ،جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہیں،متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ اس بارے نشتر حکام سے کئی بار استدعا کی گئی مگرتنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا ، جس کی وجہ سے انکے گھروں میںفاقوں تک نوبت آ پہنچی ہے ،انہوں نے نشتر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کی تنخواہیں اور بقایاجات ادا کئے جائیں ۔