ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ساؤتھ پنجاب لائبریری کا 2روزہ فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

May 08, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ساؤتھ پنجاب لائبریری کا 2روزہ فیسٹیول آج سے شروع ہوگا۔ فیسٹیول کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں کتاب بینی کو فروغ دینا ہے۔فیسٹیول میں کتابوں کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کیا جائے گا، سیمینار،مشاعرہ،پوسٹر مقابلہ،تقریری مقابلہ، لائبریری موبائل ایپ بنانے کے مقابلہ جات شامل ہیں ۔