خواتین یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالرز سعدیہ رحیم اور نازیہ یاسمین کو ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش

May 08, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالرز سعدیہ رحیم اور نازیہ یاسمین کو کامیاب مجلسی دفاع کے بعد ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کردی گئی ، مجلسی دفاع کی مہمان خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں ، شعبہ انگلش کی سعدیہ رحیم کے مقالے کے ایکسٹرنل سپروائزر ڈاکٹر غلام مرتضی تھے ، اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ڈاکٹر میمونہ خان کی محنت سے شعبہ انگریزی ریسرچ کے میدان میں اپنا لوہا منوارہا ہے۔ڈاکٹرمیمونہ خان نے کہا کہ ہمارا شعبہ جدید ادب کو بھی فروغ دے رہا ہے، یہی اس کا طرامتیاز ہے ، شعبہ فزکس کی پی ایچ ڈی سکالر نازیہ یاسمین کے مقالے کا عنوان" پاائیدار توانائی کے ملٹی نری میٹل چالکوجینائیڈ سولر لائٹ ہارویسٹنگ نینو میٹریل کا استعمال " تھا۔