ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہیومن ہیلتھ میں غذا کی اہمیت کے موضوع پر سیمینار

May 08, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیکس نے نیوٹری فیکٹر کے تعاون سے ہیومن ہیلتھ میں غذا کی اہمیت کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گیسٹ سپیکر فیض جاوید ایمبیسڈر سینیئر فارمسٹ نیوٹری فیکٹر نے انسانی صحت میں اہم غذائی اجزاء کے فوائد کے بارے میں معلومات دیں۔انہوں نے مجموعی فلاح و بہبود بشمول غذائی سپلیمنٹس فنکشنل فوڈز اور مشروبات کے لیے اپنی غذا میں اہم غذائی اجزاء کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شبیر احمد ڈاکٹر نگت رضا ڈاکٹر محمد صبت عباس ڈاکٹر عثمان ڈاکٹر محمد شاہد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔