نشتر ہسپتال میں محمود چودھری کی جیب کٹ گئی

May 08, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال میں سینئر صحافی کی جیب کٹ گئی ، ملتان یونین آف جرنلٹس کے جوائنٹ سیکرٹری محمود چودھری اپنی بیٹی کی آنکھوں کا چیک اپ کرانے نشتر ہسپتال گئے، آؤٹ ڈور وارڈ میں نامعلوم جیب تراش نے ان کی جیب سے پرس نکال لیا، واردات کی اطلاع متعلقہ سکیورٹی آفس دی گئی ، محمود چودھری کے مطابقوہاں انچارج موجود نہ تھا ایک سکیورٹی اہلکار نے نشتر ہسپتال میں واقع پولیس خدمت مرکز سے رجوع کرنے کا کہا،3 بار 15پر کال کے باوجود کسی نے رابطہ نہ کیا ، پولیس تھانہ کینٹ نے ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔