قبرستان کی اراضی پر قبضے کے الزام میں 2افراد کیخلاف مقدمہ درج

May 08, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔دہلی گیٹ پولیس کو عبدالرؤف گیلانی نے بتایا کہ ملزمان الیاس اور اقبال نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے دروازے نکال لئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔