نشئی نے ہمسایہ کے گھرگھس کر میاں بیوی کوزخمی کردیا

May 08, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) نشئی نے ہمسایہ کے گھر داخل ہوکر سوٹے کے وار کرکے میاں بیوی کوزخمی کردیا ،قادرپورراں پولیس کو ناصر نے اطلاع دی کہ محمد رؤف ہمسایہ لیاقت کے گھر گھس گیا سوٹے کے وار کرکے لیاقت اور اس کی بیوی بلقیس بی بی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیاگیا، جھگڑے کی وجہ بچوں کی تکرار بتائی جاتی ہے۔