حادثات میں 4افراد کی ہلاکت اور ایک کو زخمی کرنے پر 2افراد کے خلاف مقدمات درج

May 08, 2024

ملتان( سٹافرپورٹر )پولیس نےٹریفک حادثات میں 4افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے الزام میں 2افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ ایم پی ایس روڑ پر تیزرفتار ٹریلر اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر کار پر چڑھ گیاجس کے نتیجے میں کار ڈرائیور جاوید سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھانہبی زیڈ پولیس نے مقدمہ درج کر لیاجبکہ مخدوم رشید پولیس کو ادریس نے بتایا کہ روڑ کراس کررہاتھا کارنے مجھے ہٹ کیا اور میں زخمی ہوگیاڈرائیور فرار ہوگیا،پولیس نے واقعات کی اطلاعات پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔