مزید 11گیس چور پکڑے گئے، کنکشن منقطع

May 08, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی جاری ہے ، مزید 11گیس چور پکڑے گئے جن کے میٹر اتار کر کنکشن منقطع کردیئے گئے ،3صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچنے میں ملوث پائے گئے ۔2صارفین نان بلنگ پر تھے ۔ ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگا ہوا تھا ۔ ایک صارف نے میٹر میں سوراخ کیا ہوا تھا جبکہ 4کیسوں میں صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رکھی تھی ۔ انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔