ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان زخمی

May 08, 2024

ملتان( سٹافرپورٹر ) دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہو گیا، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں حسن علی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ مندر چھوٹی نہر کے قریب 2نامعلوم افراد نے زبردستی لفٹ لی اور کچھ دور جاکر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی ، مزاحمت پر ملزمان نے تیزدار آلہ سے وار کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ، پولیس نے زخمی کو قریبی ہسپتال لایاگیا ۔