جنوبی پنجاب میں مزید 95 بجلی چور پکڑے گئے

May 08, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں مزید 95 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 69 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا، ملتان سرکل میں 10بجلی چوروں کو498801روپے جرمانہ کیا گیااور10مقدمات کااندراج ہوا،جنوبی پنجاب میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن میں مختلف سب ڈویژنوں کی ٹیموں نے 32 لاکھ 10ہزار روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 5 زرعی صارفین کی بجلی منقطع کر دی۔