ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لُک، فیشن گیم اگلے درجے پر

May 08, 2024

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ’باس لیڈی‘ لُک کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سابقہ کھلاڑی نے اپنے نئے انداز سے اپنے 13 ملین فالوورز کو متاثر کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کرکے ایک بار پھر اپنے اسٹائل گیم سے ثابت کردیا کہ وہ صرف ایک کامیاب ایتھلیٹ ہی نہیں بلکہ ایک ’فیشنسٹا‘ بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں کریمی دھاری دار فلورل بلیزر پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں سابقہ کھلاڑی ہلکے میک اپ، مغربی طرز کے لباس کے ساتھ روایتی گلو بند اور مختلف بریسلیٹس کے فیوژن سے اپنے فیشن گیم کو اگلے درجے پر لے گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر کو 1 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا ہے جبکہ ان کے چاہنے والوں نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔